زمبابوے اورجنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 6 جولائی سے شروع ہوگا،پروٹیز کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل

بدھ 2 جولائی 2025 11:57

زمبابوے اورجنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ..
بلاوائیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) زمبابوے اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 6جولائی سے کوئنز سپورٹس کلب، بلاوائیومیں شروع ہوگا۔جنوبی افریقا کی ٹیم کو میزبان زمبابوے کی ٹیم کے خلاف سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریقا کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کی ٹیم کو 328 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنا ہے جس کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے جو پروٹیز ٹیم نے جیت لیا ہے۔ ٹیسٹ سیریز میں میزبان زمبابوےکی کرکٹ ٹیم کو کریگ ارون لیڈ کریں گے جبکہ مہمان جنوبی افریقن ٹیم کو کیشو مہاراج لیڈ کریں گے۔زمبابوے اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 6 سے 10 جولائی تک کوئنز سپورٹس کلب، بلاوائیومیں ہی کھیلا جائے گا ۔\932

متعلقہ عنوان :