ایشیاء کپ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا، پاک، بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

2023ء میں پاکستان باضابطہ میزبان تھا لیکن سیاسی تناؤ کی وجہ سے ہندوستان نے اپنے تمام میچ سری لنکا میں ایک ہائبرڈ میزبانی کے انتظام کے تحت کھیلنے کا انتخاب کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 جولائی 2025 13:05

ایشیاء کپ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا، پاک، بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 جولائی 2025ء ) ایشیاء کپ رواں سال ستمبر میں بھارت کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ 
اس بارے میں بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ 4 یا 5 ستمبر سے شروع ہو سکتا ہے اور گروپ مرحلے کا پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔ 
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کا میچ 14 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے جب کہ ایشیا کپ کا فائنل 21 ستمبر کوکھیلا جائےگا۔

(جاری ہے)

 
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی میزبانی میں ہونے والا ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا اور ایشیا کپ کے لیے نیوٹرل وینیو متحدہ عرب امارات کو رکھے جانے کا امکان ہے۔ 
بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایشیا کپ، پاک بھارت ٹاکرا کم ازکم 2،2 بار ہوسکتا ہے۔ 
واضح رہے کہ ایشیا کپ پاکستان، بھارت ،افغانستان، بنگلادیش، سری لنکا اور یو اے ای کی ٹیمیں کھیلیں گی اور ایشیا کپ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
2023ء میں پاکستان باضابطہ میزبان تھا لیکن سیاسی تناؤ کی وجہ سے ہندوستان نے اپنے تمام میچ سری لنکا میں ایک ہائبرڈ میزبانی کے انتظام کے تحت کھیلنے کا انتخاب کیا۔