
سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز کا فاتحانہ آغاز،ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں داخل
بدھ 2 جولائی 2025 16:12

(جاری ہے)
سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کا موقع ملیں گے۔
پانچ گرینڈ سلام ٹائٹلز کے چیمپئن اور میگا ایونٹ کے دفاعی چیمپئن 22 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی حریف کھلاڑی فابیو فوگنینی کو5-7، 7-5(7-5)،5-7، 6-2 اور 1-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ ا?غاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں امریکا کے ٹینس کھلاڑی فرانسس ٹیافو جونیئر نے بھی پہلی رکاوٹ عبور کرلی ،انہوں نے مینز سنگلز پہلے رائونڈ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنمارک کے حریف کھلاڑی ایلمر مولر کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 4-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے رائونڈ کے دیگر میچز میںروسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف ،انگلینڈ کے کیمرون نوری اور روس کے ہی کیرن خچانوف نے فتح حاصل کر کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔جبکہ ڈنمارک کے ٹینس سٹار ہولگررونے اور روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس فٹنس مسائل کے باعث میچ کے دوران مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کوئٹہ میں وزیراعظم کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز میں 10ہزار نوجوان شریک ہیں، چیئر مین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی گفتگو
-
ورلڈ انڈر 23 سکواش چمپئن نور زمان کی وزیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات، پانچ لاکھ روپے انعام سے نوازا
-
پی ایس ایل انتظامیہ اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ملاقات ،پی ایس ایل 9 اور 10 کے اعداد و شمار کا تقابلی جائزہ
-
پی ایس ایل 10 ، ڈیجیٹل ویورز کی ریکارڈ تعداد نے پی سی بی کو نئی راہ دکھلا دی
-
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی
-
اظہر محمود کو عبوری ہیڈ کوچ بنانے کی منطق سمجھ نہیں آئی، کامران اکمل
-
ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ،سیکنڈ سیڈڈ کوکوگف کا پہلے راؤنڈ میں سفر تمام ہوگیا
-
ایشیاء کپ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا، پاک، بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟
-
انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 4 جولائی کو کھیلاجائیگا
-
نوواک جوکووچ نے تاریخ ساز کھلاڑیوں میں اپنا نام درج کرا لیا
-
سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز کا فاتحانہ آغاز،ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں داخل
-
ویسٹ انڈیز کرکٹر پر جنسی حملوں کے الزامات‘ ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کی لب کشائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.