Live Updates

ورلڈ انڈر 23 سکواش چمپئن نور زمان کی وزیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات، پانچ لاکھ روپے انعام سے نوازا

بدھ 2 جولائی 2025 19:38

ورلڈ انڈر 23 سکواش چمپئن نور زمان کی وزیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات، ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سید فخر جہان سے عالمی شہرت یافتہ سکواش کھلاڑی اور انڈر 23 ورلڈ چیمپیئن نور زمان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وزیر کھیل نے نور زمان کو عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کرنے اور کئی سالوں بعد ورلڈ چیمپیئن شپ جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر وزیر کھیل سید فخر جہان نے نور زمان کی تاریخی کامیابی پر انہیں پانچ لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا اور ان کی محنت، جذبے اور کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نور زمان جیسے نوجوان کھلاڑی ہماری قوم کا فخر ہیں اور حکومت خیبرپختونخوا مستقبل میں بھی ایسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

وزیر کھیل نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صوبے کے کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہترین مواقع میسر آئیں۔

ہم تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے کھیلوں کے فروغ سے متعلق وژن کے مطابق ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ خیبرپختونخوا کھیلوں کا مرکز بن سکے۔وزیر کھیل نے نوجوان کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ ایونٹس میں اپنی کارکردگی سے ملک و قوم کا نام روشن کریں، کیونکہ صوبائی حکومت ان کی بھرپور حوصلہ افزائی اور معاونت جاری رکھے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات