بلاوائیو ٹیسٹ‘ جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 328 رنز سے ہرا دیا

میچ کے چوتھے روز زمبابوے کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 208 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

بدھ 2 جولائی 2025 14:44

بلاوائیو ٹیسٹ‘ جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 328 رنز سے ہرا دیا
بلاوائیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء) پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 328 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔بلاوائیو میں 28 جون سے شروع میچ کے چوتھے روز زمبابوے کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 208 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقا نے زمبابوے کو جیت کیلئے 537 رنز کا ہدف دیا تھا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز 418/9 پر ڈکلیئر کی تھی جبکہ دوسری اننگز میں افریقی ٹیم 369 رنز پر آو?ٹ ہوگئی تھی، زمبابوے کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 251 اور دوسری اننگز میں 208 رنز بناسکی۔

پہلی اننگز میں 153 رنز بنانے والے جنوبی افریقا کے لوہان ڈری پریٹوریس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 6 سے 10 جولائی کے درمیان بلاوائیو میں ہی کھیلا جائے گا۔