جب دوسری محبت میں دل ٹوٹتا ہے، تو تیسری بار محبت کرنے کی ہمت نہیں رہتی، زارا ترین

بدھ 2 جولائی 2025 18:55

جب دوسری محبت میں دل ٹوٹتا ہے، تو تیسری بار محبت کرنے کی ہمت نہیں رہتی، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء) اداکارہ زارا ترین نے کہا ہے کہ جب دوسری محبت میں دل ٹوٹتا ہے، تو تیسری بار محبت کرنے کی ہمت نہیں رہتی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میرے خیال میں ہر محبت ایک وقت کے بعد یک طرفہ ہوجاتی ہے، کیونکہ ہر شخص کو یہ لگتا ہے کہ وہ سامنے والے سے زیادہ محبت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

زارا ترین نے کہا کہ انسان زندگی میں پہلی یا دوسری بار ہی بھرپور شدت سے محبت کرتا ہے، اس کے بعد اس طرح محبت نہیں کر پاتا، تاہم زندگی کے کسی نا کسی مقام پر پہنچنے کے بعد انسان کو محسوس ہوتا ہے کہ اس کی محبت یک طرفہ ہے، کیونکہ وہ ہمیشہ یہی سمجھتا ہے کہ وہ اپنے ساتھی سے زیادہ محبت کرتا ہے۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہیں بھی اپنی زندگی میں دو مرتبہ یک طرفہ محبت ہوئی تھیں لیکن ان کے لیے دل ٹوٹنے کا تجربہ انتہائی تکلیف دہ تھا۔ اس تجربے کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی بار دل ٹوٹے تو انسان مایوس ہو جاتا ہے اور محبت پر یقین ختم ہو جاتا ہے لیکن دوسری بار ایسا ہو تو غصہ آتا ہے اور یہ غصہ خود پر ہوتا ہے کہ ہم نے دوبارہ کسی کو موقع کیوں دیا ۔