ضلع چمن میں تین روزہ لٹریری ویک کا انعقاد

بدھ 2 جولائی 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) ضلع چمن میں 3 روزہ لٹریری ویک کا انعقاد ہوا جس کی افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے کیا گیا ۔ لٹریری ویک ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے جس کا اہتمام ضلع چمن کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کیا ۔

اس موقع پر طلبا و طالبات نے مختلف سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ افتتاعی تقریبات میں ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی، ونگ کمانڈر قمر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس اچکزئی، پروفیسر عجب خان مروت، ڈی او ای فیمیل عظمیٰ گیلانی، ڈسٹرکٹ آفیسر آئی آر سی سعید ترین، پروفیسر ڈاکٹر حرم کاکڑ، پرنسپل احسان الہٰی، پرنسپل محمد سلیم الحق، وائس پرنسپل حاجی غلام سرور، ہیڈ ماسٹر ایمل خان، ہیڈماسٹر بسم اللہ خان، فیسٹیول کوارڈینیٹر اشرف خان، ہیڈ مسٹریسز سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ، طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

لٹرری ویک کے پہلے روز تقاریر، قرآت، نعت خوانی، کوئز کمپٹیشن، سائنس ایگزیبیش، مضمون نویسی سمیت دیگر سیگمنٹس ہوئے جس کو تمام سامعین اور طلباء وطالبات نے خوب پسند کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سیگمنٹ میں دلچسپی رکھنے والے طلبا وطالبات ہم سے رابطہ کر کے اپنے اندر چھپی صلاحیت کو جگانے کا یہ موقع ہاتھ سے جانے نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور سپیکر صوبائی اسمبلی حکومت بلوچستان ر عبدالخالق اچکزئی ضلع چمن کو تعلیمی اور دیگر میدانوں میں صوبے اور ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے کا پختہ عزم کیے ہوئے ہیں، لہذا چمن کے تمام طلبا و طالبات اس موقع سے استفادہ حاصل کریں ۔