عالمی اسکاٹ کانفرنس ، سعودی عرب نے تیاریوں کا آغاز کر دیا

جمعرات 3 جولائی 2025 13:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)سعودی عرب کی سکاٹس ایسوسی ایشن نے پرتگال کی میزبانی میں ہونے والے عالمی سکاٹ کانفرنس میں شرکت کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔61واں ورلڈ سکاٹ موٹ 25 جولائی سے 3 اگست تک ہوگا۔

(جاری ہے)

اسی لیے مملکت نے تیاریوں کے سلسلے میں ورچوئل میٹنگ کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سکاٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عبدالرحمن المدارس نے مملکت کی نمائندگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ نیز ثقافتی تبادلے کے فروغ، بین الاقوامی سطح پر نوجوانوں کی دوستی اور سکاٹنگ تجربات کی روشنی میں شرکا کی قیادت و خدمت کی مہارتوں کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :