اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر پٹن کا بنکڈ/رانولیا میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر کا دورہ، کاؤنٹرز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت

جمعرات 3 جولائی 2025 13:14

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر پٹن سعد منیر نے عوام کی شکایات پر تحصیل بنکڈ/رانولیا میں قائم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینٹر کا دورہ کیا اور خواتین کے لیے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کو دورے کے دوران معلوم ہوا کہ کاؤنٹرزکی کمی کے باعث خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے فوری طور پر بی آئی ایس پی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو طلب کیا اور انہیں کاؤنٹرز کی تعداد بڑھانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ عوام کو بہتر اور بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔