پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کے لیے 2ارب روپے جاری کردئیے

جمعرات 2 اکتوبر 2025 20:45

پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کے لیے 2ارب روپے جاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کے لیے 2 ارب روپے جاری کر دئیے۔پہلے مرحلے میں حساس اضلاع کیلئے بلٹ پروف اورڈبل کیبن،آرمرڈ وہیکلز،ہائی روف گاڑیاں خریدی جائیں گی،اگلیمرحلے میں بی کیٹیگری اضلاع کے لئے گاڑیوں کی خریداری ہوگی، دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے مزید بجٹ جاری ہوگا۔

(جاری ہے)

سی سی ڈی دفاتر اور تھانوں کی تعمیر کے لیے سروے کاعمل بھی شروع ہوگیا ہے،لاہور،شیخوپورہ،فیصل آباد،ملتان سمیت مختلف شہروں میں عمارتوں کی تعمیر کے لیے رپورٹ جلد مرتب کی جائے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی نی40دفاتر،38پولیس سٹیشنز،6رہائشی عمارتوں کی ڈیمانڈ کی تھی ، دفاتر،تھانوں،کیمپ آفسز کیلئی11ارب روپیکا تخمینہ لگایا گیا ہے ،سروے مکمل ہونے پر فنڈز کی منظوری اور اجرا کا عمل شروع ہوگا۔