اسلام آباد میں بغیرلائسنس موٹرسائیکل سواروں کیلئے مہلت ختم ہوگئی

جمعرات 2 اکتوبر 2025 20:45

اسلام آباد میں بغیرلائسنس موٹرسائیکل سواروں کیلئے مہلت ختم ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)اسلام آباد میں بغیر لائسنس موٹرسائیکل سواروں کے لیے مہلت ختم ہوگئی، مہلت کے خاتمے کے بعد پہلے روز ہی بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف چوبیس مقدمات درج کرلئے گئے۔وفاقی پولیس زرائع کے مطابق بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 24ایف آئی آر کا بھی اندراج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 532موٹر سائیکلوں اور 60گاڑیوں کو تھانوں میں بند کر کے انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2200سے زائد ٹکٹس جاری کئے گئے۔موٹر سائیکل سواروں کو 1100سے زائد ٹکٹس جاری کئے گئے جن میں لین وائلیشن پر نوے، ہیوی سائلنسر لگانے پر 5،سرخ سگنل اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس پر 426، بغیر شیشیوں اور اشاروں پر134،کم عمر ڈرائیوروں کو 99،ڈبل سواری پر 71،بغیر ہیلمٹ پر 405بغیر لائسنس پر 34اور دیگر ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر ٹکٹس جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :