’’ واجاں ماریاں بلایا کئی وار میں، کسے نے میری گل نہ سنی ‘‘ معروف فوک گلوکار عالم لوہارکو اپنے مداحوں سے بچھڑی46 برس بیت چکے ہیں

جمعرات 3 جولائی 2025 20:23

’’ واجاں ماریاں بلایا کئی وار میں، کسے نے میری گل نہ سنی ‘‘ معروف ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء) ’’ واجاں ماریاں بلایا کئی وار میں، کسے نے میری گل نہ سنی ‘‘ معروف فوک گلوکار عالم لوہارکو اپنے مداحوں سے بچھڑی46 برس بیت چکے ہیں ان کی برسی 3جولائی جمعرات کو منائی گئی۔

(جاری ہے)

عالم لوہارنے فوک موسیقی میں نئی جہت روشناس کروائی انہیں ہیر وارث شاہ گانے پر شہرت حاصل ہوئی انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ہیر وارث شاہ کو 36مختلف انداز میں گایا انہیں گانے کی صنف ’’ جگنی ‘‘ کا موجد بھی سمجھا جاتا ہے انہیں صوفیانہ کلام گانے میں ملکہ حاصل تھا ۔

ان کے معروف ترین گانوں میں ’’ واجاں ماریاں بلایا کئی وار میں‘‘ ، ’’ دل والا دکھ نئیں کسی نوں سنائی دا ‘‘ ، ’’ موڈا مار کے ہلا گئی جے مینوں تے ہولی جنی سوری آکھ گئی ‘‘ ، ’’ بول مٹی دیا باویا ‘‘ سیف الملوک ،قصہ کربلا اور جگنی قابل ذکر ہیں۔عالم لوہار 3جولائی 1979ء کو شامکے بھٹیاں کے قریب ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے انہیں لالہ موسیٰ میں سپردخاک کیا گیا تھا۔