وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر آصف کی ملاقات، بیجوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 3 جولائی 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر آصف نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران بیجوں سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ قومی زرعی ترقی میں بیجوں کا کردار کلیدی ہے، جدید تحقیق پر مبنی بیجوں کی تیاری ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت معیاری بیجوں کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، کسانوں کو معیاری بیج فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بیجوں کی تحقیق میں نجی شعبے کی شمولیت کو فروغ دیا جائے گا، قومی سیڈ پالیسی کے موثر نفاذ پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیجوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :