موٹروے ایم3 تیز رفتار بس بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثہ میں 2 افراد موقع پر جاں بحق

جمعہ 4 جولائی 2025 16:13

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)ننکانہ صاحب موٹروے ایم 3 نزد کھیاڑے کلاں انٹرچینج ریسٹ ایریا کے قریب تیز رفتار بس بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثہ میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے، بس علی پور سے لاہور جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے عملہ نے زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو ڈی ایچ کی ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا۔حادثہ میں جاں بحق افراد کی شناخت 40 سالہ لطیف اور 20 سالہ کمیل رضا کے ناموں سے ہوئی۔