دریائے پورالی بیلہ میں 13 سالہ بچی نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

جمعہ 4 جولائی 2025 20:30

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) دریائے پورالی بیلہ میں 13 سالہ بچی نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو نکالا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز تاریخی شہر بیلہ میں دریائے پورالی بیلہ میں 13 سالہ بچی بختاور ولد علی حسن سکنہ بیلہ نہاتے ہوئے گہرے پانی میں جانے سے ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پانی سے نکالا اور سول ہسپتال بیلہ منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کی بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :