Live Updates

مریم نواز کشتیوں میں ٹک ٹاک بنانے کی بجائے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کارروائی کریں

پراپرٹی مافیا کو فارم 47 کی نااہل حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، تمام غیرقانونی سوسائٹیز کے مالکان کو گرفتار کرکے قرارِ واقعی سزا دی جائے، مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹرسیف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 30 اگست 2025 23:58

مریم نواز کشتیوں میں ٹک ٹاک بنانے کی بجائے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز ..
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 30 اگست 2025ء ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ پراپرٹی مافیا کو فارم 47 کی نااہل حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، تمام غیرقانونی سوسائٹیز کے مالکان کو گرفتار کرکے قرارِ واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ مریم نواز کشتیوں میں بیٹھ کر ٹک ٹاک بنانے کے بجائے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف عملی کارروائی کریں۔

سیلاب نے پنجاب میں قائم غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا، پنجاب میں مافیا نے دریاؤں کے کنارے اور آبی گزرگاہوں پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز بنائی ہیں، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان پنجاب اور وفاقی حکومت کے لاڈلے بنے ہوئے ہیں۔ پراپرٹی مافیا کو فارم 47 کی نااہل حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، تمام غیر قانونی سوسائٹیز کے مالکان کو گرفتار کرکے قرارِ واقعی سزا دی جائے، سوسائٹی مالکان کے اثاثے منجمد کرکے ان سے عوام کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، مریم نواز کو چاہیے کہ کشتیوں میں بیٹھ کر ٹک ٹاک بنانے کے بجائے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف عملی کارروائی کریں، عوام کے نقصانات کا ازالہ ٹک ٹاک ویڈیوز سے نہیں ہوتا،پنجاب اور وفاقی حکومت کو فوری اور سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے،مریم نواز کو علی امین سے ٹیوشن لینی چاہئے کہ سیلابی صورتحال کو کیسے ہینڈل کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چیئرمین پارک ویو سٹی عبدالعلیم خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پارک ویوبنانے کیلئے ہم نے پچھلی اور موجودہ حکومت سے کوئی مدد نہیں لی، پارک میں کوئی سرکاری رقبہ شامل نہیں، ساری زمین مقامی زمینداروں سے خریدی گئی، جنہوں نے سرکاری زمین خریدی ان کے نام روڈا لسٹ میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ راوی علاقے کو سیلاب سے محفوظ بنانا، سڑکیں، جھیل بیراج بنانا روڈا کی ذمہ داری تھی،ہم اب تک روڈا کواربوں روپیہ دے چکے ہیں لیکن ایک روپے کا کام نہیں کیا، پارک ویو ممبران کیلئے علیم خان موجود ہے،پوڈکاسٹ والے وہاں جائیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات