عراق میں ٹک ٹاکر کے شوق نے 2 پاکستانی قتل کر ڈالے

200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے والے کم عمر ٹک ٹاکر نے 2 پاکستانیوں کو کچل ڈالا

muhammad ali محمد علی اتوار 31 اگست 2025 00:39

عراق میں ٹک ٹاکر کے شوق نے 2 پاکستانی قتل کر ڈالے
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اگست2025ء) عراق میں ٹک ٹاکر کے شوق نے 2 پاکستانی قتل کر ڈالے، 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے والے کم عمر ٹک ٹاکر نے 2 پاکستانیوں کو کچل ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں پیش آئے لرزہ خیز واقعے میں 2 پاکستانیوں کی جان چلی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کم عمر ٹک ٹاکر والدین کو اطلاع کیے بنا گاڑی لے کر گھر سے نکل پڑا اور دوستوں کیساتھ تیز رفتاری سے گاڑی چلا کر ٹک ٹاک بنانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

اسی کوشش میں گاڑی کی رفتار200 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو جانے پر گاڑی سڑک کنارے کھڑے افراد پر چڑھ دوڑی۔ گاڑی کی زد میں آنے والے 2 پاکستانی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ عراقی پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ پاکستانی سفارت خانہ بھی اس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔