امیر گیلانی کی اہلیہ ماورا حسین کے ساتھ سالگرہ منانے کی تصاویر وائرل

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:28

امیر گیلانی کی اہلیہ ماورا حسین کے ساتھ سالگرہ منانے کی تصاویر وائرل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)اداکار امیر گیلانی نے اپنی سالگرہ اہلیہ ماورا حسین کے ساتھ منائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے امیر گیلانی نے پوسٹ شیئر کی جس میں برتھ ڈے بوائے امیر گیلانی سالگرہ کے کیک کیساتھ پوز دیتے دکھائی دیئے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

انہوں نے کیپشن میں لکھاکہ بہترین کے ساتھ مبارک۔ماورا نے ایک خوبصورت پیغام لکھا کہ ہیپی برتھ ڈے، میں آپ سے پیار کرتی ہوں۔امیر گیلانی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ماورا حسین کو اپنی زندگی میں پا کر خوش قسمت سمجھتے ہیں۔سالگرہ کے موقع پر ماورا نے ایک شاندار سلک فراک پہنا جبکہ امیرگیلانی نے ڈینم پینٹ کے ساتھ جوڑی والی پیلے رنگ کی ٹی شرٹ کا انتخاب کیا۔