ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ہتھیاروں کی نمائش پر عوام سے معافی مانگ لی

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:28

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ہتھیاروں کی نمائش پر عوام سے معافی مانگ لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ہتھیاروں کی نمائش پر گرفتار ی کے بعد کان پکڑ کر معافی مانگتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اسلحے سے لیس گارڈز کے ساتھ سڑکوں پر گشت کرتے دکھائی دیے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا۔

کاشف ضمیر نے اپنے بیان میں اس عمل کو "بیوقوفی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اس حرکت سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ آئندہ وہ نہ تو کسی قسم کی اسلحہ نمائش کریں گے اور نہ ہی ڈالے کلچر کو فروغ دیں گے۔ ٹک ٹاکر نے اس حرکت پر تہہ دل سے معذرت کی اور عوام سے معافی طلب کی۔