محرم میں طلب کی وجہ سے برائلر گوشت کی قیمت میں اضافے کا رجحان

پانچ روز میں مجموعی طور پر برائلر گوشت کی قیمت میں66روپے کلو اضافہ ہوا

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)محرم الحرام کی وجہ سے طلب میں اضافے کی وجہ سے برائلر گوشت کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔

(جاری ہے)

شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 16روپے اضافے سی498روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 11روپے اضافے سی344روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت249روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی ۔ دوسری جانب مختلف مقامات پر برائلر گوشت کی مقررہ نرخوں کی بجائے زائد قیمت پر فروخت کا سلسلہ جاری رہا ۔پانچ روز میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت میں مجموعی طو ر پر66روپے اضافہ ہوا ۔

متعلقہ عنوان :