حضرت امام حسین کی زندگی ہمارے لیے عملی نمونہ ہے،اداکارہ ستارہ بیگ

ہفتہ 5 جولائی 2025 17:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) سٹیج کی معروف اداکارہ ستارہ بیگ نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی زندگی صبر، قربانی اور حق کی سربلندی کا عملی نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین نے باطل کے سامنے جھکنے کے بجائے شہادت کو ترجیح دی اور اپنی جان کا نذرانہ دے کر دین اسلام کو سربلند کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ ستارہ بیگ کامزید کہنا تھا کہ کربلا کا واقعہ ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ حق کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی اگر ہم امام حسین کی سیرت کو اپنا لیں تو دنیا اور آخرت میں کامیابی ہمارا مقدر بن سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے ایام ہمیں بھائی چارے، اخوت اور صبر کا پیغام دیتے ہیں، ان ایام میں ہمیں اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے ہوئے امام عالی مقام کی قربانی سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :