رحیم یارخان،ایک ماہ قبل اغوائ ہونیوالے بھتیجے سمیت تین مغویوں کو پولیس نے کچہ کے علاقہ میں کامیابی کارروائی کے بعد بازیاب کرلیا

k اغوائ کاروں نے بچے سمیت تین مغویوں کی رہائی کے عوض ورثائ سے 40 لاکھ سے زائد کا تاوان طلب کیاتھا جبکہ پولیس نے مغویوں کے اغوائ کا مقدمہ نامعلوم اغوائ کاروں کے خلاف درج کیا تھا‘

ہفتہ 5 جولائی 2025 21:30

s رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء)ایک ماہ قبل اغوائ ہونیوالے بھتیجے سمیت تین مغویوں کو پولیس نے کچہ کے علاقہ میں کامیابی کارروائی کے بعد بازیاب کرلیا‘ اغوائ کاروں نے بچے سمیت تین مغویوں کی رہائی کے عوض ورثائ سے 40 لاکھ سے زائد کا تاوان طلب کیاتھا جبکہ پولیس نے مغویوں کے اغوائ کا مقدمہ نامعلوم اغوائ کاروں کے خلاف درج کیا تھا‘ ذرائع کے مطابق تینوں مغویوں کی بازیابی مقامی زمینداروں کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے۔

تفصیل کے مطابق 27مئی کی شب موضع راجڑی بستی کٹہ کے رہائشی دوحقیقی بھائیوں امان اللہ‘ زمان اللہ اور پانچ سالہ بھتیجے رضوان کو رات کے اندھیرے میں اس وقت اغوائ کرلیاگیا جب تینوں رقبہ پر ٹربائن کی حفاظت کیلئے سوئے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

تینوں کے اغوائ کا مقدمہ پولیس تھانہ احمدپورلمہ نے نامعلوم اغوائ کاروں کے خلاف اندراج کیاتھا۔ اسی دوران اغوائ کاروں کی جانب سے ویڈیو کے ذریعے مغویوں کی رہائی کے عوض 40لاکھ روپے کا تاوان طلب کیا تھا۔

گذشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان علی سموں کی قیادت میں کچہ میں مزدوروں کی بازیابی کیلئے کئے جانیوالے آپریشن کے دوران مقامی زمینداروں کے تعاون سے امان اللہ‘ زمان اللہ اور پانچ سالہ رضوان کی رہائی ممکن ہوگئی۔ پولیس کارروائی کے بعد بازیاب ہونیوالے مغویوں کو ورثائ کے حوالے کیاجائیگا جبکہ کچہ میں پولیس تھانہ بھونگ کے علاوہ سی آئی اے اور ایلیٹ فورس کی نفری نے کارروائی میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :