گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات

جمعرات 9 اکتوبر 2025 21:01

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال، وفاق اور صوبوں کے تعلقات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی منظرنامے، پارلیمانی تعاون کے فروغ اور قومی اتفاقِ رائے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔ملاقات میں دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان صورت حال بھی زیر بحث رہی ۔ دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جمہوری نظام کے استحکام، پارلیمانی روایات کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے ساتھ ساتھ وفاق اور صوبوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی ناگزیر ہے۔