دھماکہ خیز مواد صاف کرتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے دو ارکان ہلاک

پیر 7 جولائی 2025 15:18

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء) پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی)کے دو ارکان اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ اسرائیلی حملوں سے متاثرہ علاقے میں دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پاسداران کے دو ارکان اتوار کو خرم آباد میں ہلاک ہو گئے جو صیہونی حکومت کی جارحیت کا باقی ماندہ بارودی مواد خالی کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :