اسپین میں غلطی سے فائر الارم بجنے پر مسافروں نے جہاز سے چھلانگ لگادی، 18 زخمی

پیر 7 جولائی 2025 16:45

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)اسپین میں ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کی پرواز میں خوف و ہراس پھیلنے سے 18 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پر غلطی سے فائر الارم بجنے کے باعث مانچسٹر جانے والی پرواز روک دی گئی۔ فائر الارم بجنے کے بعد خوف کے باعث مسافروں نے جہاز سے چھلانگ لگا دی، اس دوران 18 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نجی ایئر لائن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :