نیپال میں مظاہرین کی وزیرتوانائی کے گھر میں توڑ پھوڑ، تجوری سے پیسے نکال کر لٹا دیے

منگل 9 ستمبر 2025 19:53

نیپال میں مظاہرین کی وزیرتوانائی کے گھر میں توڑ پھوڑ، تجوری سے پیسے ..
کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)نیپال میں جاری احتجاج میں مظاہرین نے وزیرتوانائی کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور تجوری سے پیسے نکال کر لٹا دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

نیپال میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی اٹھائے جانے اور وزیراعظم شرما اولی کے استعفے کے باوجود احتجاج جاری رہا ۔نیپال کے سابق وزیراعظم شیر بہادر کے گھر پر بھی مظاہرین نے دھاوا بولا اور توڑ پھوڑ کی۔اس کے علاوہ مظاہرین نے وزیرتوانائی نیپال دیپک کھڑکاکے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور تجوری سے پیسے نکال کر لٹا دیے۔عوام کی بڑی تعداد نے پیسے اکھٹے کیے۔