نیپال کے مستعفی وزیراعظم کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملک سے فرارکی ویڈیو سامنے آگئی

منگل 9 ستمبر 2025 19:53

نیپال کے مستعفی وزیراعظم کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملک سے فرارکی ویڈیو ..
کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)نیپال کے مستعفی وزیراعظم کے پی شرما اولی کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملک سے فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔نیپال میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی اٹھائے جانے اور وزیراعظم شرما اولی کے استعفے کے باوجود احتجاج جاری رہا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کرپشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرہے تھے ۔مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن پر 3 وزرا او ر وزیراعظم مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد مستعفی وزیراعظم شرما اولی کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملک سے فرار ہونے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بظاہر دیکھا گیا کہ مستعفی وزیراعظم شرما اولی ملک سے نکلنے کیلئے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ رہے ہیں۔