پرائز بانڈز پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا گیا

نان فائلرز پر پرائز بانڈز جیتنے پر 30فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگے گا،نوٹیفکیشن جاری

پیر 7 جولائی 2025 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)پرائز بانڈز پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا گیا، جو فائلرز اور نان فائلرز دونوں پر لاگو ہوگا۔

(جاری ہے)

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس فائلرز پر پرائر بانڈز جیتنے پر 15فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ نان فائلرز پر پرائز بانڈز جیتنے پر 30فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگے گا۔ قرض کے منافع پر ٹیکس فائلرز کیلئے 15فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا، نان فائلرز کیلئے قرض کے منافع پر 30فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :