بھارت کے یوم آزادی پر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بلیک آئوٹ ہے،مشعال ملک

جمعہ 15 اگست 2025 13:29

بھارت کے یوم آزادی پر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و  کشمیر میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے یوم آزادی پربھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بلیک آئوٹ اور فضاؤں میں سوگ اور سناٹے کا راج ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وادی بھر میں سڑکیں سنسان، جگہ جگہ ناکے اور پورے علاقہ کو جیل میں بدلا جا چکا ہے،عوام کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہیں،انٹرنیٹ اور مواصلاتی ذرائع پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کچھ بھی کرلے آزادی کی شمع کو بجھا نہیں سکتا،وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھی آزاد فضائوں میں سانس لیں گے۔