لاہور میں لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

لڑکی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی ، ملزم شاہ زیب کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 15 اگست 2025 13:33

لاہور میں لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)چوہنگ پولیس نے لڑکی کو تشدد کے بعد اغوا ء کرنے والے ملزم گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او چوہنگ کے مطابق ملزم نے لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی، لڑکی کے منع کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اغوا ء کرنے کی بھی کوشش کی۔

(جاری ہے)

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم شاہ زیب کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیاگیا۔