مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ سے دوفلسطینی شہید

منگل 8 جولائی 2025 13:30

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)23 سالہ قصئی ناصر محمود نصر اور 37 سالہ وسام غسان حسن کو اسرائیلی افواج نے نابلس کے مشرق میں واقع گاں سالم میں گولی مار کرشہید کر دیا۔

(جاری ہے)

فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق سات اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی فوجیوں یا مغربی کنارے میں آباد کاروں کے ہاتھوں کم از کم 949 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سے کئی مزاحمت کار تھے لیکن ایک بڑی تعداد عام شہریوں کی بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :