ساہیوال ،مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر حال میں یقینی بنائی جائے، ایڈیشنل کمشنر

منگل 8 جولائی 2025 17:38

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور اُن سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے مریضوں کے لواحقین سے مفت ادویات کی فراہمی، صفائی کی صورتحال، اور عملے کے رویے کے بارے میں بھی استفسار کیا۔ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر یاد اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر حال میں یقینی بنائی جائے اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔\378

متعلقہ عنوان :