محکمہ زراعت کا کاشتکاروں کو کھمبی کی کاشت کیلئے سفارشات پرعمل کرنے کا مشورہ

بدھ 9 جولائی 2025 16:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کھمبی کی کاشت کیلئے محکمانہ سفارشات پر عملدرآمدکا مشورہ دیا ہے ۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے مطابق کھمبی کو عرف عام میں مشروم بھی کہاجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کھمبی یا مشروم میں لحمیات کی مقدار 21.7 سے لے کر 40.8 فیصد تک ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کھمبی جہاں وٹامنز کا اہم ترین ذریعہ ہے وہیں اس کااستعمال شوگر، دل کے مریضوں کیلئے مثالی غذا اور موٹاپے کاشکار افراد کیلئے بہترین علاج بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کھمبی کو پلاٹس، کھیتوں کے علاوہ کمروں، شیلفوں یا پولی تھین کے تھیلوں میں بھی کاشت کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چاول کی پرالی یا گندم کے بھوسہ پر بھی کھمبی کی کاشت کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار کھمبی کی کامیاب کاشت اور بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :