ڈان کرکٹ کلب لورالائی کا ماہانہ اہم اجلاس ٹیم کے صدر ولی خان کاکڑ کی صدارت میں ہوا

بدھ 9 جولائی 2025 21:15

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء) ڈان کرکٹ کلب لورالائی کا ماہانہ اہم اجلاس ٹیم کے صدر ولی خان کاکڑ کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کا مقصد ٹیم کی کارکردگی اور ٹیم کو درپیش مسائل پر ٹیم آفیشل اور ممبران سے تفصیلی بحث کرنا تھا۔ ٹیم کے کپتان کلیم اللہ کاکڑ نے ٹیم اور کھلاڑیوں کو مشکلات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے اختتامی کلمات میں صدر ولی خان کاکڑ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی پر داد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم اور کھلاڑیوں کو درپیش مسائل زیر غور ہے اور تمام مسائل کو مرحلہ وار حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ کسی بھی کھلاڑی کو مایوس نہیں کریں گے۔کھلاڑی آنے والے ٹورنامنٹس کے لیے اپنی تیاری مزید بہتر بنا لیں اور مجھے امید ہے کہ ہماری ٹیم واپس اپنے کھوئے ہوئے ساکھ کو بحال کرے گی۔ صدر کی جانب سے ٹیم کو چائے پارٹی دی گئی اور آنے والے ٹورنامنٹ کے لیے نقد تیس ہزار روپے دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :