اردن ، الاخوان سے منسلک اداروں کے خلاف قانونی کریک ڈائون

غیرقانونی طورپرچندہ جمع کرنے پر پانچ افرادکی خلاف کارروائی کاجارہی ہے،رپورٹ

جمعرات 10 جولائی 2025 11:25

عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)اردن میں متعلقہ سرکاری اداروں نے کالعدم جماعت اخوان المسلمین سے منسلک مالیاتی فرنٹ سمجھی جانے والی انجمنوں اور کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ یہ بات اردنی خبر رساں ایجنسی نے ایک با خبر ذریعے کے حوالے سے بتائی۔

(جاری ہے)

وزارت سماجی ترقی ایک ایسی کاروباری انجمن کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے جس کی قیادت ایک سابق رکن پارلیمنٹ کر رہا ہے، اور اس کے منتظمین کالعدم جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔وزارت نے عمان کے ایک علاقے میں پانچ افراد کی نشان دہی کی ہے جو غیر قانونی طور پر چندہ جمع کر رہے تھے، اور ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :