باسط جلیلی امریکہ میں اردو ادب کا روشن چراغ ہے ، راشدہ ماہین ملک

ادبی نشستیں، مشاعرے اور فکری مکالمے امریکہ بھر میں اردو کے فروغ کا موثر ذریعہ بنے

جمعرات 10 جولائی 2025 11:25

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)امریکہ میں اردو زبان و ادب کی شمع روشن رکھنے والوں میں باسط جلیلی کا نام نمایاں ہے۔ وہ ان چند ادبی شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے دیارِ غیر میں رہتے ہوئے اردو زبان کی ترویج کو اپنا مشن بنایا۔کثیرالثقافتی معاشرے میں اردو کی بقا ایک چیلنج ہے، مگر باسط جلیلی نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے نئی نسل تک زبان و ادب کی روشنی پہنچانے میں گراں قدر کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ان کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی ادبی نشستیں، مشاعرے اور فکری مکالمے امریکہ بھر میں اردو کے فروغ کا موثر ذریعہ بنے ہیں۔باسط جلیلی کی ادبی خدمات نہ صرف اردو بولنے والوں کے دلوں کو جوڑنے کا ذریعہ بنی ہیں بلکہ ان کے ذریعے ایک تہذیبی پل بھی قائم ہوا ہے، جو مشرقی اقدار کو مغربی دنیا میں زندہ رکھے ہوئے ہے۔ادب سے ان کی وابستگی، اردو سے محبت اور فکری گہرائی ان کی شخصیت کو ممتاز بناتی ہے۔ ان کی کوششوں سے امریکہ میں اردو ادب کو ایک نئی شناخت ملی ہے، جو آنے والی نسلوں کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :