پاکستان میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، اموات کی تعداد 87 ہوگئی

ملک بھر میں 71 گھر مکمل تباہ،171 کو جزوی نقصان پہنچا، این ڈی ایم اے

جمعرات 10 جولائی 2025 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کی طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے انسانی جانوں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث 26 جون سے نو جولائی کے دوران مختلف حادثات میں 87 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جن میں 42 بچے 29 مرد اور 16 خواتین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بارشوں کے باعث زخمی ہونے والے 149 افراد میں 61 بچے، 52 مرد اور 36 خواتین شامل ہیں۔ سیلابی ریلوں اور بارشوں سے سات کلومیٹر سڑکیں متاثر ہوئیں جبکہ تین پلوں کو نقصان پہنچا۔ 171 گھروں کو جزوی نقصان جبکہ 71 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے 106 مویشیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ این ڈی ایم اے نے مزید ممکنہ خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :