فیصل آباد پولیس نے رواں ماہ ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 67 ملزمان کوگرفتارکرلیا

جمعرات 10 جولائی 2025 21:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) فیصل آباد پولیس نے رواں ماہ کے دوران ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب و ملوث 67 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی صاحبزادہ بلال عمر کی زیر قیادت فیصل آباد پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فیصل آباد پولیس نے رواں سال کے دوران ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 24 مقدمات میں ملوث 67 ملزمان کو گرفتار کر کے 02 کڑور 79 لاکھ پانچ ہزار روپے برآمد کرکے مقدمات کے چالان مکمل کر لئے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید بتایا کہ فیصل آباد پولیس نے رواں سال کے دوران رابری کے مقدمات میں مطلوب ملزمان 4800 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان سے 6 کڑور 62 لاکھ 10 ہزار روپے برآمدگی کی گئی اور2539 مقدمات کے چالان مکمل کئے۔فیصل آباد پولیس نے بہترین قیادت میں مختلف تھانہ جات میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیتی و رابری میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات کو یکسو کیا۔ترجمان نے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی تلاش اور گرفتاری بہترین قیادت اور پیشہ وارانہ قابلیت کی بدولت ممکن ہوئی۔