محکمہ زراعت کی امرود کے باغبانوں کو موسم برسات میں پھل کی مکھی سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت

جمعہ 11 جولائی 2025 15:51

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ و پلانٹ پروٹیکشن سمبڑیال صباء تحسین نے امرود کے باغبانوں کو موسم برسات میں پھل کی مکھی سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغبانوں کے نام اپنے پیغام میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ پھل مکھی امرودکے اندر اپنا ڈنگ داخل کر کے انڈے دیتی ہے جن سے چھوٹی چھوٹی سنڈیاں پیدا ہوکر گودے کو کھا نا شروع کر دیتی ہیں اور پھل گل سڑ جاتا ہے۔

انہوں نے امرود کے باغبانوں کو ہدایت کی کہ وہ ابتدائی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے تدارکی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی مالی نقصان یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :