Live Updates

مہنگائی کے سبب آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری

پرائیویٹ کمپنی اور فلور ملز نے آٹے کے تھیلوں کی قیمتیں مزید بڑھا دیں

جمعہ 29 اگست 2025 22:39

مہنگائی کے سبب آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2025ء) مہنگائی نے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ شہر میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ کمپنی کا پیکنگ والا آٹا فی من 80 روپے مہنگا ہوگیا ہے، جس کے بعد 5 کلوگرام کا پیکنگ والا تھیلا 660 روپے کا اور فی من آٹا 5280 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔اسی طرح مختلف فلور ملز کے تیار کردہ 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 850 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ مہنگائی کے بوجھ تلے پسنے والے عوام کو ریلیف فراہم ہو سکے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :