
ڈینگی سمیت مچھروں سے پھیلنے والی چار بیماریوں سے بچاؤ کی ہدایات جاری
یو این
جمعہ 11 جولائی 2025
22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 جولائی 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ڈینگی، چکن گونیا، زکا اور زرد بخار جیسی بیماریوں کے مصدقہ و مشتبہ مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے طبی کارکنوں کے لیے نئی رہنمائی جاری کی ہے جس سے انہیں بیماری کا پھیلاؤ روکنے اور مریضوں کو موت سے بچانے کے لیے بہترین نگہداشت مہیا کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ چاروں بیماریاں ایڈیس مچھروں سے پھیلتی ہیں۔
کبھی انہیں گرم اور نیم گرم خطوں کے امراض ہی سمجھا جاتا تھا۔ لیکن موسمیاتی تبدیلی، بڑھتی آبادی، سفر اور شہروں کی جانب نقل مکانی کے نتیجے میں اب یہ نئے علاقوں میں بھی پھیلنے لگی ہیں اور صحت عامہ کے لیے بڑا خطرہ بنتی جا رہی ہیں جن سے 5.6 ارب لوگوں کو خطرہ ہے۔
ادارے کی جاری کردہ ان ہدایات میں ایسی سفارشات بھی شامل ہیں جن کے ذریعے طبی عملے کو سنگین اور غیرسنگین درجے کے امراض میں مبتلا ایسے مریضوں کی بہتر نگہداشت میں مدد ملے گی جنہیں ہسپتالوں میں علاج معالجے کی ضرورت پڑتی ہے۔
(جاری ہے)
ڈینگی، چکن گونیا، زکا اور زرد بخار کی تشخیص کرنا آسان نہیں ہوتا کیونکہ ان کی علامات ملی جلی ہوتی ہیں اور ان پر دیگر بیماریوں کا گمان بھی ہوتا ہے۔ بعض علاقوں میں یہ بیماریاں پھیلانے والے وائرس بیک وقت فعال ہوتے ہیں جس کے باعث ایسی جگہوں پر ان کی درست تشخیص اور بھی مشکل ہو جاتی ہے جہاں طبی معائنے کی جدید سہولیات محدود ہوں۔
'ڈبلیو ایچ او' نے کہا ہے کہ ان امراض کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے اور یہ نئے خطوں کا رخ کر رہے ہیں۔ ان حالات میں جدید ترین طریقوں اور حقائق کی بنیاد پر رہنمائی کے تحت ان بیماریوں کو پہچاننا اور ان کا علاج کرنا ضروری ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب 'ڈبلیو ایچ او' نے ان چاروں بیماریوں کے حوالے سے مشترکہ عالمگیر رہنمائی جاری کی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.