مصورہ نیمل خاور کی ڈراما انڈسٹری میں واپسی،مداح پرچوش ہوگئے

نیا ڈراما سیریل عشق میں خدا مل گیا کے نام سے جلد گرین انٹرٹیمنٹ پر نشر کیا جائے گا

ہفتہ 12 جولائی 2025 14:47

مصورہ نیمل خاور کی ڈراما انڈسٹری میں واپسی،مداح پرچوش ہوگئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)پاکستانی ورسٹائل اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ مصورہ نیمل خاور نے جلد ایک بار پھر ٹیلی ویژن کی دنیا میں کم بیک کا عندیہ دے دیا۔اطلاعات کے مطابق نیمل ایک نئے پراجیکٹ سے اداکاری کے میدان میں دوبارہ قدم رکھ رہی ہیں اور اس پراجیکٹ میں وہ اکیلی نہیں بلکہ انکے ہمراہ شوہر و اداکار حمزہ علی عباسی بھی شامل ہونگے۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ یہ نیا ڈراما سیریل عشق میں خدا مل گیا کے نام سے جلد گرین انٹرٹیمنٹ پر نشر کیا جائے گا جس میں نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی کی جوڑی کو مداح انجوائے کرسکیں گے۔ڈرامے کی تفصیلات کی بات کریں تو اسے محسن ندیم نے تحریر کیا ہے اور شہزاد کشمیری اس کی ہدایت کاری کر رہے ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سسٹرولوجی فیم رابعہ فیصل بھی اس پراجیکٹ کا حصہ ہونگی۔

نیمل خاور کے اداکاری کے میدان میں کم بیک کرنے پر مداح پرچوش دیکھائی دیتے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ،واہ، حمزہ اور نیمل ایک ساتھ، جیسے خواب پورا ہو گیا ہو۔ایک اور صارف نے لکھا کہ،کیا یہ خبر واقعی سچ ہی ،تاہم کئی صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے اس ڈرامے کیلئے حبا بخاری کی جگہ نیمل کو کاسٹ کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :