Live Updates

برطانیہ ،نیشنل ٹرسٹ کا 6 فیصد ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

کیفے، دکانوں اور محفوظ مقامات کی دیکھ بھال کرنے والا عملہ اثر انداز ہو گا،رپورٹ

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:35

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)برطانیہ کے مشہور ماحولیاتی و ثقافتی ادارے نیشنل ٹرسٹ نے تقریبا 550 ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

حکومت کے حالیہ بجٹ میں کی گئی تبدیلیوں کے نتیجے میں ادارے کے اخراجات میں 10 ملین سے زائد پانڈز کا اضافہ ہوا ہے، جس کے سبب 11 ہزار ملازمتوں میں سے 6 فیصد ملازمتیں ختم کی جارہی ہیں۔ چانسلر ریشل ریوز کے پہلے بجٹ میں نیشنل انشورنس اور کم از کم اجرت میں اضافہ کیا گیا، جس سے نیشنل ٹرسٹ جیسے خیراتی اداروں کو بھاری مالی دبا کا سامنا ہے۔کٹوتیوں سے کیفے، دکانوں اور محفوظ مقامات کی دیکھ بھال کرنے والا عملہ اثر انداز ہو گا، جس کے لیے 45 دن کا مشاورتی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :