میانمارکی فوجی حکومت کی بمباری، 23 پناہ گزین ہلاک

بدھسٹ عبادت گاہ میں زلزلے کے متاثرین پناہ لیے ہوئے تھے،مقامی رہائشی

ہفتہ 12 جولائی 2025 18:56

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)میانمار کے علاقے ساگانگ میں فوج کے فضائی حملے میں بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے جو اس عمارت میں پناہ لیے ہوئے تھے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک مقامی رہائشی نے تصدیق کی کہ بدھ مذہب کی عبادت گاہ کا ہال مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس ہال میں بچوں اور خواتین سمیت درجنوں افراد سو رہے تھے۔ جو مارچ میں 7.7 شدت کے زلزلے میں اپنے گھروں کے تباہ ہونے کے بعد سے یہاں پناہ لیے ہوئے تھے۔پناہ لینے والوں کا خیال تھا کہ ایک عبادت گاہ ہونے کی وجہ سے یہ جگہ ان کے لیے فوجی حکومت اور مسلح مخالفین کے جھڑپوں کے دوران محفوظ ثابت ہوگی۔بدھ پیروکار اس عبادت گاہ کو دنیا سے الگ تھلگ رہنے اور مراقبہ کے لیے استعمال کیا کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :