Live Updates

شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے شجرکاری بہت ضروری ہے، ملک محمدفاروق اعوان

حالیہ گرمی کی شدت برداشت سے باہر ہے ،شجرکاری مہم میں ہرفرد کو اپنے حصے کا پودا لگاناچاہئیے،معروف سماجی وسیاسی شخصیت یوسی کوٹگلہ

اتوار 13 جولائی 2025 19:25

# اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2025ء)یوسی کوٹگلہ (خوشحال گڑھ)کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت ملک فاروق اعوان نے جاری اپنے بیان میںکہاہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے شجرکاری بہت ضروری ہے، شجرکاری کا موسم شروع ہوگیا ہے ہر شہری اپنے حصے کا پودا ضرورلگائے،درخت لگانا سنت بھی اور ثواب کا کام بھی ہے جن ممالک میں زیادہ درخت ہوتے ہیں وہاں بارشیں بھی زیادہ ہوتی ہیں اور ماحولیاتی آلودگی بھی کم ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ درختوں کی بے دریغ کٹائی سے نہ صرف ماحولیاتی توازن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ،موحولیاتی تبدیلی کے خطرات میں بھی اضافہ ہو رہاہے،حالیہ گرمی کی شدت برداشت سے باہر ہے ،شجرکاری مہم میں ہرفرد کو اپنے حصے کا پودا لگاناچاہئیے، ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہم سب کو مل کر کرنا ہے،درخت زیادہ ہونگے تو آکسیجن بھی زیادہ ملے گی اور ماحول بھی خوشگوار ہوگا اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طورپر درختوں کی کٹائی کے خلاف سخت اقدامات کرے او شجر کاری مہم کو فروغ دے ۔

(جاری ہے)

معروف سماجی و سیاسی رہنماملک محمد فاروق اعوان نے مزید کہاکہ درخت لگانا نہ صرف سنت رسولؑ ہے بلکہ ایک ایسا نیکی کا عمل ہے جو صدقہ جاریہ کی حیثیت رکھتاہے۔انہوں نے کہاکہ ایک درخت درجنوں افراد کیلئے آکسیجن مہیا کرتاہے اور درختوں کی کمی انسانوں، جانوروں اورپرندوں کی زندگیوں کیلئے سنگین خطرہ بن سکتی ہے،آج دنیا ماحولیاتی آلودگی، درجہ حرات میں اضافے ،خشک سالی اور بار شوں کی کمی جیسے خطرناک مسائل سے دوچار ہے جن کا حل صرف او رصرف قدرتی ماحول کو بحال کرنے میں ہے، جن ممالک میں درختوں کی بھرمارہوتی ہے وہاں نہ صرف موسم خوشگوار رہتاہے بلکہ بارشیں بھی زیادہ ہوتی ہیں اور فضاآلودگی سے پاک ہوتی ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :