لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں میاواکی جنگل کا افتتاح

اتوار 13 جولائی 2025 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے اپ لفٹ فائونڈیشن کے تعاون سے اپنے بائیو ڈائیورسٹی حب میاواکی جنگل کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی، شعبہ انوائرمنٹ سائنسز کی سربراہ ڈاکٹر عارفہ طاہر اور ہوپ اپ لفٹ فاونڈیشن کی سی ای او لبنیٰ شکوہ بھی موجود تھیں۔

لبنی شکوہ نے یہ پراجیکٹ اپنی والدہ انیس الٰہی افتخار سے منسوب کیا ہے جو لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبہ بھی تھیں اور انہوں نے یہاں تدریس کے فرائض بھی انجام دئیے ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے "گرین پنجاب" پروگرام شروع کیا ہے، یہ میاواکی جنگل پنجاب حکومت کے وژن کو آگے بڑھائے گا۔ میاواکی جنگل کم رقبے میں زیادہ درختوں کو سمیٹتا اور ان کی تیز رفتار نشوونما میں معاون ہوتا ہے، حیاتیاتی تنوع کو فروغ دیتا ہے، ہوا کے معیار کو بہتر بناتا ہے اور طلبا اور محققین کو پائیداری اور موسمیاتی سائنس کو دریافت کرنے کے لیے تجربہ گاہ فراہم کرتا ہے۔

وائس چانسلر نے اشتراک کرنے پر سنرجی کی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور زور دیا کہ حیاتیاتی تنوع کا مرکز کیمپس میں ماحولیاتی بیداری اور سبز طریقوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :