نوشہرہ ورکاں ،نواحی گاوں بدورتہ میں نوجوانوں کی بچے سے بد اخلاقی کی کوشش،مقدمہ درج

پیر 14 جولائی 2025 12:17

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) موضع بدورتہ کے محنت کش محمد رمضان کے بیٹے زمان کو دو اوباش بھائی ابوبکر اور عبداللہ پسران استخار احمد ورغلا کر حویلی میں لے گئے اور بچے سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

بچے کی مزاحمت پر ملزمان نے گرم استری سے بچے کی پیٹھ جھلسا دی ، بچے کی چیخ وپکار پراہل محلہ اکٹھے ہو گئے تو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ بچے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر ہے بچے کی والدہ شکیلہ بی بی کی مدعیت میں مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔\378

متعلقہ عنوان :