فیصل آباد،کاشتکاروں کو بارشوں کے دوران مونگ اور ماش کی آبپاشی بند کرنے کی ہدایت

پیر 14 جولائی 2025 14:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) کاشتکاروں کو بارشوں کے دوران مونگ اور ماش کی آبپاشی بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت نے کہا کہ بارشوں کے جاری سیزن کے باعث مونگ اور ماش کی فصل کو مطلوبہ پانی کی فراہمی اور آبپاشی کی ضرورت پوری کرنے میں خاطر خواہ مدد ملی ہے لہٰذا کاشتکار ان فصلوں کو مزید پانی نہ دیں تاکہ فصل کو کسی نقصان سے بچایا جا سکے۔

بارشوں کے دوران خود رو جڑی بوٹیوں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو جاتاہے اس لئے کاشتکار اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل سے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر پھول نکلنے اور پھلیاں بننے کے عمل کے دوران ہلکی آبپاشی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کا اگاؤ اور بڑھوتری روکنے کے لئے ماہرین زراعت یا قریبی فیلڈ سٹاف سے بھی مشاورت کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :