جڑی بوٹیاں فصلوں کی فی ایکڑ پیدا وار میں کمی کا باعث بنتی ہیں ، محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد

پیر 14 جولائی 2025 15:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرعامر صدیق نے کہا کہ فصلوں کی منافع بخش کاشت میں سب سے زیادہ خطرہ جڑی بوٹیوں سے ہوتا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق کیڑے مکوڑے 30 فیصد، بیماریاں 20 فیصد، متفرق 5فیصد اور جڑی بوٹیاں فصلوں کی فی ایکڑپیدا وار میں 45 فیصدتک کمی کا باعث بنتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ زرعی تحقیقاتی ادارہ میں جڑی بوٹیوں پر کی گئی تحقیق کے نتائج کے مطابق جڑی بوٹیاں گندم کی فی ایکڑ پیداوار8 1سے30 فیصد، کپاس 3 سے41 فیصد،دھان17سے39 فیصد، گنا 10سے 35 فیصد،مکئی 24سے47 فیصد، دالیں 25سے 55 فیصد،تیلدار اجناس 21سے 45 فیصد اور سبزیات39سے89 فیصدتک کم کر دیتی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ زرعی وسائل جن کو جڑی بوٹیاں بہت زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں ان میں پانی،خوراک،روشنی اور جگہ بہت اہم ہیں کیونکہ فصلوں کی منافع بخش کاشت کیلئے پانی بہت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :