سمبڑیال ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ اینڈ پلانٹ پرٹیکشن کا مختلف علاقوں کا دورہ، زرعی ادویات کا جائزہ لیا

منگل 15 جولائی 2025 12:02

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ اینڈ پلانٹ پرٹیکشن سمبڑیال صباء تحسین نے زرعی ادویات کو چیک کرنے کے حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ اینڈ پلانٹ پروٹیکشن پیسٹی سائیڈ نے اے پی پی کو بتایا کہ پیسٹی سائیڈ دیلرز کو چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ،انہوں نے14 جولائی پیر کو سمبڑیال کے مختلف علاقوں کٹھیالہ ،کوٹ دینہ ،رندھیر ، رندھیرباگڑیاں اور مدھوکی کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے وہاں پر موجود پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کے لائسنس چیک کیے ،مشکوک ادویات کے سیمپلز حاصل کیے اور سیمپلز کو لیبارٹری کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔